بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ،پارٹی پر عوام اعتماد کرکے اقتدار تک پہنچایا ہے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

اتوار 8 اگست 2021 22:30

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے پارٹی پر عوام اعتماد کرکے اقتدار تک پہنچایا ہے پارٹی نے گزشتہ تین سالوں میں صوبے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کا روزگار دیا ہے ستر سالوں تک پشتون قوم کو اسلام اور قوم پرستی کے نام پر بے وقوف بنا کر حکمرانی کرتے رہے ہیں لیکن اقتدار تک پہنچنے والے مذہبی اور قوم پرست جماعت نے عوام کے ترقی و فلاح و بہبود کیلئے کوئی بھی کام نہیںکیا ہے اج کل یہ نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت عثمان خان خان کاکڑ کی وفات پر مگر مچھ کے آنسوں بہانے والے کے دور حکومت میں 70 سے زائد وکلا ء کو شہید کردیا گیا اور مستونگ میں پشتونوں کو بسوں سے اتار کر اور بقاعدہ شناخت کرنے کے بعد انہیں قتل کردیا گیا لیکن یہ پشتون قوم پرست جماعت نے کوئی احتجاج نہیں کیا پشتون قوکے نام پر سیاست کرنے والوں نے اب لوگوں کے لاشوں پر سیاست چمکانے والے بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں عثمان خان کاکڑ کے نماز جنازہ میں پشتون قوم پرست جماعت کے سربراہ نے نماز جنازہ میں شریک ہے لاکھوں افراد کے سامنے اعلان کیا کہ عثمان خان کاکڑ کے قتل ہمارے پاس ٹوس ثبوت موجود ہے حکومت نے عثمان خان کاکڑ کے قتل کے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا لیکن جوڈیشل کمیشن کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا اور عثمان خان کاکڑ کی قتل کی تحقیقات کرنے سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے اب یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ عثمان خان کاکڑ کے قتل کی تحقیقات عالمی عدالت سے کرائے پشتون قوم پرست جماعت کو عثمان خان کاکڑ کے وفات پر کوئی غم نہیں بلکہ وہ اقتدار کے حصول کیلئے سیاست چمکا رہے ہیں ہم سے زیادہ غیرت مند پشتون ہے نہ ہی مسلمان ستر سالوں سے قوم کو مختلف نعروں سے بے وقوف بنانے والے نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتیں ہی پشتون قوم کے پسماندگی اور تباہی کے ذمہ دار ہے ان خیالات کااظہار نے ضلع پشین تحصیل بوستان کے علاقہ یونین کونسل کلی پوٹی ناصران میں گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے بی اے پی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ ، بی اے پی کوئٹہ کے صدر حاجی ولی محمد نورزئی ، بی اے پی ضلع پشین کے صدر حاجی شمس اللہ ،جنرل سیکرٹری حیات خان ترین، تحصیل بوستان کے صدر ملک فتح محمد بازئی اور جنرل سیکریٹری ودود خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ( ف )سے مختلف گھرانوں نے مستعفی ہو کربلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں جو ترقیاتی کام کئے ہے صرف میں نے اپنے حلقے سڑکوں کی تعمیر کرنے کیلئے بیس ارب روپے منظور کرائے اس کے علاوہ بھی حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے ترقیاتی منصوبوںکیلئے منظور کیا ہے اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملکی اداروں کے خلاف کسی کا بھی منفی پروپیگنڈہ برداشت نہیں کرینگے اور جو بھی ملک کے مقدس اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ یا جھوٹے الزامات لگارہے ہیں وہ ملک وقوم کے غدار ہے انہوں نے کہاکہ ہم سمیت تمام محب وطن پاکستانی اپنے ملکی اداروں کے خلاف کسی بھی جماعت کا بے بنیاد پروپیگنڈہ برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ووٹ کی پرچی میں جنت اور دوزخ نہیں ہے بلکہ ووٹ کی پرچی اگر صییح استعمال کیا گیا تو علاقہ ترقی کرے گا انہوں نے کہاکہ عثمان خان کاکڑ کی شہادت پر سیاست کرنے والوں نے اس کی زندگی میں اس کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا تھا یہ تو پوری قوم کو معلوم ہے بلکہ ویڈوز موجود ہے صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے آٹھ اگست کوئٹہ2016 ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سانحہ کوئٹہ بہت بڑا سانحہ تھا جس میں دہشت گردوں نے ریاست پاکستان کو بہت بڑا نقصان پہنچانے کی خاطر 70 سے زائد وکلاء کو شہید اور درجنوں کو زخمی کرکے نا صرف پوری قوم کو صدمے میں مبتلا کردیا بلکہ ریاست کے اہم ستون اور عدل و انصاف کیلئے لڑنے والی وکلا برادری کو دھمکانے کی سازش کی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سرینا چوک کوئٹہ کے قریب پولیس وین دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد بلوچستان کی امن خراب کرنا چاہیے ہیں، خوف و ہراس بھیلانا چاہتے ہے لیکن دہشت گرد کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے پرامن بلوچستان کی حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں