طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا مثبت اور کلیدی کردار ادا کریں،انجینئرزمرک خان اچکزئی

صوبے کے باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ آفزائی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملنے سے ہمیں مستقبل میں معیاری تعلیم سے آراستہ آفرادی قوت میسر ہوگی، صوبائی وزیر

منگل 17 اگست 2021 23:59

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2021ء) صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے کے باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ آفزائی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملنے سے ہمیں مستقبل میں معیاری تعلیم سے آراستہ آفرادی قوت میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عبدلقدیر خان سکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد محمود سے بلوچستان کے طلباء کی اسکالر شپ پروگرام کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی پشین کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد صادق کاکڑ اور دیگر طلباء بھی موجود تھے، اس دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان سکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد محمود نے صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی کو بلوچستان اسکالر شپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اسکالر شپ پروگرام بلوچستان کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے سے تعلق رکھنے والے طلبہ اعلی تعلیم حاصل کرکے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنا مثبت اور کلیدی کردار ادا کریں، تاکہ اپنے علاقے اور ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکیں

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں