ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے مگر اچھے افسران کے تبادلے پر دکھ ضرور ہوتا ہے، ڈپٹی کمشنر پشین

ہفتہ 21 اگست 2021 23:33

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل نے کہا ہے کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے مگر اچھے افسران کے تبادلے پر دکھ ضرور ہوتا ہے، پیشہ ورانہ انداز میں کام کرکے ہمارے ٹرانسفر ہونیوالے آفیسران نے جس حوصلے سے کام کیا وہ قابل تحسین ہے ان کی خدمات ضلع پشین کیلئے قابل فخر ہیں، وہ جہاں بھی تعینات رہے علاقے کو انکی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تبدیل ہونیوالے اور نئے چارج سنبھالنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، اسسٹنٹ کمشنر پشین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر یسپتال پشین کے اعزاز میں مقامی ریسٹ ہاوس میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کاریزات، برشور سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں تعیناتی کے دوران پیشہ ورانہ کیریر کا سفر مکمل کرنے کے بعد عزت اور احترام سے رخصتی بہت اعزاز کی بات ہے جوبہت کم افسران کا امتیاز ہوتا ہے پشین سے تبدیل ہونیوالے آفیسران کی ضلع پشین کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے بھرپور طریقے سے علاقے کے عوام کی خدمت کرتے ہوئے ہر موقع پر نہ صر ف خودموجود اور الرٹ رہے بلکہ پوری ٹیم نے بھی ان کا Wبھرپور ساتھ دیا ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ جس کام کی ذمہ داریدی گئی تھی انہوں نے احسن طور پر انجام دی انہیں ان کی محنت کا ثمر ضرور ملے گا، انہوں نے کہا کہ تبدیل ہونیوالے آفیسران کی اپنی لگن اور ایمانداری کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کمی ہوئی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے آنے والے آفیسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈی سی پشین نے امید ظاہر کی کہ وہ بھی اپنے پیشرو کی نقش قدم کی تقلید کرتے ہوئے ضلع پشین کے عوام کی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں