ض*صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے سپورٹس کا فروغ ضروری ہے،اے سی برشورحفیظ اللہ

اتوار 29 اگست 2021 19:15

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2021ء) اسسٹنٹ کمشنر برشور حفیظ اللہ سوری نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے سپورٹس کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی وجسماجی نشوونما بھی ضروری ہے سپورٹس کی وجہ سے کہی بیماریاں انسان سے دور ریتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڈی بلڈنگ کلب افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نوجوان کو تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ سپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ جڑھ کر حصہ لینا چاہئے سورٹس سے نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے نوجوان قوم کا سرمایہ ہے منشیات ودیگر برائیوں سے بچنے اور توانا صحت کیلئے باڈی بلڈنگ کلب خوش آئند ہے اس موقع ملک عزیز خان کاکڑ ، خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل کے چیرمین نعمت اللہ ظہیر ، تحریک انصاف رہنما امان اللہ ترین ،عبد اللہ ، عبدالواسیع آغا اوردیگر نے خطاب کیا نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ کسی بھی قوم کیلئے اصل قوت ان کے نوجوان ہوتے ہیں ایک صحت مند دماغ کیلئے ایک صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری ہے ہر انسان کو اپنی جسمانی اور دماغی صحت بر قرار رکھنے کیلئے کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنا چاہئے قوم کی ترقی میں سپورٹس کی اہم کردار ہے انہوں نے کہاکہ پشین میں نشے کے عادی افراد میں تیزی سے دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ وہ نوجوان زیادہ نشے کی جانب راغب ہورہے ہیں جن کی عمر پڑھنیکی ہے منشیات ایک ایسا میھٹا زیر ہے جو انسان کو دنیا وآخرت سے بیگانہ کردتیا ہے انہوں نے کہاکہ پشین ہمارا ہے اس کی نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ رکھنے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا منشیات کے خلاف جدوجہد دینی فریضہ اور معاشرے کو برائیوں سے بچانا ثواب کا کام ہیتقریب کے آخر میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر برشور حفیظ اللہ سوری اور ملک عزیز خان کاکڑ نے مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کئے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں