پشین ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کی زیر صدارت اجلاس

خطرناک بیماریوں سے بچنے کیلئے ان کے خلاف ویکسین کرائی جاتی ہیں اسی سلسلے میں حکومت پاکستان ۔ای پی آئی۔پروگرام کے تعاون سے پندرہ نومبر سے لیکر انتیس نومبر تک کمپین کا انعقاد کررہی ہیں : ڈاکٹر ارباب کامران کاسی

منگل 14 ستمبر 2021 23:38

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) پشین ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کی زیر صدارت پشین کے مختلف سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیموں، انجمن تاجران اور شرکتی اداروں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری محمد عیسی روشان، جمعیت علما اسلام پشین کے ضلعی نائب امیر مفتی محمد نعمان، ضلعی سکرٹری اطلاعات ملک بازمحمد کاکڑ ضلعی سکرٹری مالیات مولوی احسان اللہ، بلوچستان عوامی پارٹی مرکزی کمیٹی ممبر حاجی حبیب ترین عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کمیٹی ممبر عبید اللہ عابد، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ثنااللہ کاکڑ پولیو ضلعی کمیونیکیشن آفیسر سید کلیم اغا، ضلعی سپرنٹنڈنٹ ای پی آئی امین اللہ، مانیٹرنگ آفیسر ای پی آئی نجیب اللہ ترین، پی پی ایچ آئی کے ضلعی سپورٹ آفیسر ممتاز رند، ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صفدر، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے ضلعی کوارڈینیٹر سردار اکبر خان ترین اور پاپولیشن ٹیکنیکل آفیسر فرزانہ عارف نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے کہا کہ خسرہ اور ریبولا خطرناک قسم کی بیماریاں ہیں جو بچوں میں مختلف قسم کے وائرس ہوا کے ذریعے پھیلتے ہیں متاثرہ بچے میں شروع میں بخار کھانسی ناک بہنا، انکھیں سرخ ھونا اور منہ کے اندر سفید دھبے نمودار ھوتے ہیں تین یا چار دن کے بعد سرخ دھبہ دار دانے جسم پر نکلنا شروع ہو جاتے ہیں جو بچے بہت تکلیف دہ حالت سے گزارتے ہیں اور اگر بروقت علاج فراہم نہ کیا جاے تو بچہ کی موت بھی لاحق ھو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان خطرناک بیماریوں سے بچنے کیلئے ان کے خلاف ویکسین کرائی جاتی ہیں اسی سلسلے میں حکومت پاکستان ۔ای پی آئی۔پروگرام کے تعاون سے پندرہ نومبر سے لیکر انتیس نومبر تک کمپین کا انعقاد کررہی ہیں جس میں نو ماہ سے لے کر پندرہ سال تک بچوں اور بچیوں کو انجکشن لگائے جاتے ہیں عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہیں کہ اس مہم میں محکمہ صحت کے جانب سے ہر یونین کونسل میں مختص ٹیموں کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کے ان جان لیوا امراض سے بچائے، انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد بھی یہی تھا کہ سرکاری اور غیر سرکاری سیاسی ورکرز قبائلی عمائدین سماجی کارکنان عوام میں آگاہی مہم کرائیں اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں