پشین:مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپ

ہفتہ 2 جولائی 2022 21:30

پشین:مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپ
پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے جمعیت علما اسلام ضلع پشین کی جانب سے امدادی کیمپ لگایاگیا، کیمپ کے افتتاح کو موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام پشین کے ضلعی امیر مولانا عزیزاللہ حنفی، سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا اور ضلعی مالیات سیکرٹری مولوی احسان اللہ نے کہا کہ برادر اسلامی ملک افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے اب تک پندرہ سو سے زائد آفراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں گھرانے زلزلے سے متاثر ہوکر ہماری امداد کے منتظر ہیں، چونکہ دنیا بھر کے مسلمان ایک دوسرے کے بھائی اور ایک جان کی مانند ہے ہمیں اپنے مسلمان ملک افغانستان کے زلزلہ زدگان کی بھرپور مدد کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر پاکستان کے تمام مسلمان عوام اپنے افغان بھائیوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جمعیت علما اسلام ضلع پشین اس مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کے لیے بھرپور پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ پشین کے عوام دل کھول کر اپنے افغان بھائیوں کی مدد کریں گے، تاکہ ان کی اس طرح کی ناگہانی آفت کے دوران ضروریات زندگی پوری کرنے میں مدد مل سکیں۔ ضلعی امیر نے کہا کہ امدادی کیمپ قائم کرنے کا مقصد اپنے افغان مسلمان بھائیوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا اظہار کرنا ہے جبکہ انکو درپیش مشکلات کا آزالہ کر کے انہیں امدادی طور پر سہولیات فراہم کرنا ہے انکا کہنا تھا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن نے افغان عوام کی انفرادی اور اجتماعی طور پر دادرسی اور ہر ممکنہ امداد سمیت انکے حق میں خصوصی دعاوں کے لیے احکامات جاری کیے ہیں جس کی روشنی میں صوبائی جماعت کی جانب سیایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں نماز جمعہ میں ان زلزلہ ذدگان کے لیے خصوصی دعاوں کی اپیل کی گئی ہے جبکہ اس بابت یہاں کے عوام کوآگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان قوم ہم عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے ہر دکھ درد میں انکے ساتھ شریک ہیں جبکہ ضلع کے باشعور اور غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ مصیبت کے اس وقت میں اپنے افغانی مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن امداد کرتے ہوئے اسلامی اقدار کو فروغ دیں اور اقوام عالم پر واضح کیا جائے کہ ہم مسلمان قوم آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ایک جسم اور جان کے مانند ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں