پٹوار سرکل کی بنیاد پر ضلع پشین سے ہمارے وابستگی برقرار رکھی جائے،ملک سہیل خان کاکڑ

منگل 16 اگست 2022 20:12

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) پشین اور یارو کے درمیان واقع علاقے کے قبائل نے صوبائی حکومت اور محکمہ ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کو ضلع پشین سے نکال کر کسی بھی صورت میں ضلع کاریزات میں شامل نہ کیا جائے، بصورت سخت احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا، گزشتہ روز یارو اور پشین کے درمیان تمام آباد چھ یونین کونسلوں کے قبائلی عمائدین اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں پر مشتمل جرگہ کلی فیض آباد پشین میں ملک سہیل خان کاکڑ کی رہائش گاہ پر انعقاد کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یارو اولسی کمیٹی کے چیئرمین ملک سہیل خان کاکڑ، سید محیب اللہ اغا، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد صادق خان کاکڑ، سید عبدالرحمن اغا، حاجی سمیع اللہ کاکڑ، سابق ناظم کلیم اللہ کاکڑ اور حافظ رحیم اللہ سمیت دیگر قبائلی اور سیاسی رہنماوں نے کہا کہ گزشتہ چند عرصے سے ضلع پشین کودو حصوں میں تقسیم کرکے ضلع کاریزات کے نام سے نئے ضلع کے قیام اور ضلع پشین کو ڈویڑن کا درجہ دلانے کیلئے مختلف تجاویز کے بعد جدوجہد فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

لیکن یارو اور پشین کے درمیان موجود چھ یونین کونسلوں کو سیاسی اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھاکر علاقے کو پشین سے نکالنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے قبائل سیاسی پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ پٹوار سرکل کی بنیاد پر ضلع پشین سے ہمارے وابستگی برقرار رکھی جائے، کیونکہ ضلع پشین تاریخی اعتبار سے تمام قوموں اور قبائل کا مسکن اور ایک گلدستہ کے مانند ہیں ماضی کی مانند یارو اور پشین کے درمیان موجود عوام محض اپنے مفادات اور محدود خواہشات کیلئے ہمارے علاقے آور صرف خانہ پوری کیلئے مزید استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ یارو اور پشین کے درمیان واقع چھ یونین کونسلز پر مشتمل آبادی کے تمام عوام، قبائل اور سیاسی پارٹیاں واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ اگر ضلع کاریزات اور برشور کی طرف سے ہماری آبادی محض اپنا ٹوٹل پورا کرنے کے لئے اور اپنے مفادات کیلئے چھیڑا گیا تو علاقے اور عوامی حق کو استعمال کرتے ہوئے بھر پور احتجاج کریں گے اور پر امن احتجاج کے تحت کیسی بھی حد تک جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس مجوزہ ضلع کے قیام اور تشکیل کے حوالے سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر مختلف علاقوں میں قبائلی جرگوں کے انعقاد سے لوگوں میں شکوک وشبہات پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، برشور توبہ کاکڑی کا عوام مطالبہ ہے کہ تحصیل برشور دور دراز پہاڑی علاقوں پر مشتمل ایک بہت بڑی آبادی ہیں کو ضلع کا درجہ دے کر علاقے کا عوام کا مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کاریزات کو ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ تحصیل برشور کو ضلع بنانے کے عمل کی بھر پور حمایت کرتے ہیں لیکن ضلع کاریزات کو متنازع بنانے سے گریز کرکے علاقے کے عوام مل بیٹھ کر علاقے کی خاطر اتفاق اور اتحاد سے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں تاکہ ایک دوسرے سے دوریاں اور تضاد پیدا کرنے اور اس کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں