حالیہ مردم شماری میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،سردار امجد خان ترین

پارٹی کے کارکنوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ گھر گھر مہم کے دوران عوام کو مردم شماری ، خانہ شماری کی اہمیت سے آگاہ کریں ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری

جمعہ 24 فروری 2023 21:25

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2023ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار امجد خان ترین نے کہا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، پارٹی کے کارکنوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ گھر گھر مہم کے دوران عوام کو مردم شماری ، خانہ شماری کی اہمیت سے آگاہ کریں ، پارٹی کی سیاسی ، تنظیمی فعالیت کو مزید دوبالا کرنے کی ضرورت ہے ، پارٹی کے ابتدائی ، علاقائی یونٹوں کو فعال ومنظم بناکر ہم اپنی قومی ، سیاسی ، جمہوری جدوجہد کو دوام دے سکتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے کلی تراٹہ غربی علاقائی یونٹ سے مربوط 4نئے ابتدائی یونٹوں کی حلف برداری کا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس سے ضلع سیکرٹری حاجی عبدالحق ابدال ،ضلعی معاون سیکرٹری عمرخان ترین، میئر میونسپل کارپوریشن پشین سردار اکبر خان ترین، علاقائی سیکرٹری خدائے نور خان کاکڑ اور گل محمد نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ چارو ابتدائی یونٹوں کے منتخب ایگزیکٹو سے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری علی محمد کلیوال نے حلف لیا۔مقررین نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتونخوا وطن کے عوام کی نمائندہ قومی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے عوام کے حقوق کے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اس کیلئے عملی جدوجہد کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے غیور ، باشعور عوام آج بھی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ساتھ بھرپور کھڑی ہے اور اپنے محبوب چیئرمین محمود خان اچکزئی کے بیانیہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی ایک آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہیں ، ایسے میں ہمارے کارکنوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اخلاق ، سیاسی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرنا ہوگا ،اور اپنے پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور منظم بناکر ہی اپنے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی دیگر تمام شہدا،اکابرین کے ملی ارمانوں کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج ضلع پشین میں عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہے، بجلی ،گیس ، پینے کا صاف پانی ، روزگار ہر سہولت سے عوام کو محروم رکھا گیا ہے ، سردیوں میں گیس بند کردی جاتی ہے اور گرمیوں بجلی نہیں دی جاتی ،سڑکیں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو سڑکیں ہمارے دور میں بنائے گئے اس کے بعد کئی کوئی سڑک تک نہیں بنی نہ ہی ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔

عوام کو ایسے نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا جو نہ عوام کے مسائل کو حل کرنے بلکہ ہرشعبہ زندگی میں عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود ہو اور ان کے حقوق کیلئے بھرپور نمائندگی کرسکتے ہو ۔ انہوں نے منتخب ایگزیکٹوز کو مبارکباد پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی تنظیمی فعالیت کوتیز کرتے ہوئے اپنے یونٹوں کو فعال رکھیں گے اور جاری جدوجہد کو مزید دوام دینگے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں