پشین اور انکے تمام تحصیلوں میں بھی ساتویں مردم شماری کا آغاز کردیا گیا

بدھ 1 مارچ 2023 21:10

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2023ء) ملک کے دیگر اضلاع کی طرح پشین اور انکے تمام تحصیلوں میں بھی ساتویں مردم شماری کا آغاز کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی ڈیجٹل مردم شماری کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیکر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے مزید موثر اور مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مردم شماری کی براہ راست نگرانی اور یومیہ رپورٹ طلب کرنے کا اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کے لئے ماسٹر ٹرینرز اور تمام فیلڈ اسٹاف کو ڈیجیٹل ٹیبلٹ فراہم کردئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈیجٹیل مردم شماری میں شہری 3 مارچ تک پورٹلwww.self.pbs.gov.pk پر جاکر خود بھی اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرسکتے ہیں، شہریوں کو پورٹل پر اپنے ڈیٹا کا اندارج کے بعد ایک کوڈ جاری کیا جائے جوکہ فیلڈ وزٹ کے دوران کوڈ مردم شماری کرنے والے اہلکار کو بتایا جائے گا اور آپ کی تمام معلومات مردم شماری میں شمار ہوجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں انتظامات کی نگرانی کریں اور مردم شماری ٹیموں کو فول پر پروف سیکورٹی یقینی بنادی گئی ہے انہوں نے عوام سے مردم شماری کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں