محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ مولانا کمال الدین

منگل 21 مارچ 2023 23:30

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سینئر نائب امیر اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ مولانا کمال الدین نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ضلع پشین کے تمام علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، علاقے کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این اے کے منظورشدہ فنڈز سے ہیکلزئی تا خدائیدادزئی روڈ کا افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سید حاجی عزیز اللہ آغا، ضلع پشین کے سیکرٹری اطلاعات ملک بازمحمد کاکڑ ضلعی نائب امیر مولوی سید محمد اغا ملک یوسف کاکڑ اور دیگر آراکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین نے کہا کہ عوام کو درپیش عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کی خاطر انقلابی اقدامات سے دور رس نتائج برامد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی کیلیے کام کیا ہے، آج پشین، برشور کاریزات اور حرمزئی میں ترقی اور ترقیاتی اسکیمات کے جو آثار نظر آرہے ہیں وہ جمعیت علماء اسلام ہی کی مریون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں علاقے کو سخت پسماندہ رکھاگیا، لیکن جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اجتماعی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے علاقے میں تعلیم صحت اور انفراسٹکچر کی بہتری کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں دیگر شاہراہوں سمیت مختلف اسکیمات کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جارہا ہے اور ہم کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں