پشین میں قیام امن کی مثالی صورتحال میں مزید بہتری کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں ، رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا

بدھ 27 مئی 2015 22:41

پشین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے کہا کہ ضلع پشین میں قیام امن کی مثالی صورتحال میں مزید بہتری لانے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے واپڈا حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے میرٹ کی پامالی قبول نہیں ڈی سی پشین زمان بازئی کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں علاقے کاامن ہرحال میں برقرار رکھاجائیگا بیروزگار نوجوانوں کوروزگار فراہم کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے وہ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر بالخصوص پشین میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنانے سمیت ترقیاتی کاموں سے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرینگے کرسی اور وزارتیں آنی جانی چیزیں ہیں عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے انہیں درپیش مسائل کا حل ہی ہمارا شیوہ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام تعلیم سے مطمئن ہیں مادری زبان میں تعلیم کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے عوامی امیدوں کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں