مظلوموں کی آہ وبکاظالموں کو تباہ کرکے رکھ دیگا، عبدالمتین اخوند زادہ

مستونگ میں بے گناہ معصوم پشتون نوجوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ،صوبائی امیرجماعت اسلامی

پیر 8 جون 2015 18:15

پشین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء )جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ مظلوموں کی آہ وبکاظالموں کو تباہ کرکے رکھ دیگا مستونگ میں بے گناہ معصوم پشتون نوجوانوں کی شہادت رائیگا نہیں جائیگا حکومت ان مقتولین کے ورثاء کی ہر ممکن مد د کو یقینی بنائیں اگر مقتول سرکاری ملازم تھا تو ان کی ملازمت ان کے بیٹے کو منتقل کیاجائے ۔

حکومت اور ادارے کوئٹہ کراچی سفر کو محفوظ بنانے اور اسلام وملت دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے عملی کام کریں حکومتی غفلت سے صوبائی دارالحکومت ایک بار پر مقتل گاہ بنتا جا رہاہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مستونگ واقعے میں پشین کے شہید وزخمی ہونے والوں کے ورثاء کلی گانگزئی میں شہید احمد اﷲ کے ورثاء سید عبدالولی ،کلی حُرمزئی میں شہید حبیب اﷲ ،شہید پیر محمد ،کلی کچھ شینغری میں عصمت اﷲ ،فرمان اﷲ ،عبدالوہاب اور کلی کٹوان میں شہید محمد حنیف کے والد منوجان سے تعزیت کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری بشیراحمدماندائی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ،سید نزیرشاہ ، سید نورالحق ویگر بھی تھے عبدالمتین اخوندزادہ نے اس موقع پر شہید اء کی شہادت قبول کرنے ،پسماندگان واقرباء کیلئے صبرجمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں عدل وانصاف اور قانون پر عمل درآمد نہ ہو اس ملک کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کو یقینی بنائیں ۔کھڈکوچہ مستونگ واقعے میں ملوث شرپسندوں کو دنیا وآخرت میں رسوائی وتباہی ملیگی حکومت ان کے پسماندگان کی پریشانیوں ودرد اور کرب کاادراک کرتے ہوئے تدارک کو یقینی بنائیں جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ اور ہر ظلم وظالم کے خلاف ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں