پشین،سیشن جج کی عدالت نے بچے سے زیادتی کیس میں فیصلہ سنادیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 21:37

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)سیشن جج پشین جناب روزی خان بڑیچ نے بچے کے قتل و زناء کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان عبدالحنان،محمد اقبال اور حسام الدین کو 40,40سال قید بامشقت اور مبلغ سات سات لاکھ روپے بطور معاوضہ متوفی کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزمان عبدالحنان،محمد اقبال اور حسام الدین نے کلی بالاوڑی پشین میں مقتول بچے بورجان ولد عبدالنواب کے ساتھ زیادتی کی تھی اور زنا کرنے کے بعد اُسے قتل کرکے نزدیکی غار میں چھپایا گیا تھا جرم ثابت ہونے پر مذکورہ ملزمان کو مندرجہ بالا سزا سنائی گئی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں