پشین٬مسلم باغ پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کیخلاف آل پارٹیز کی کال پر مکمل شٹر ڈا$ن ہڑتال اور احتجاجی ریلی و جلسہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:18

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) مسلم باغ پولیس کی مبینہ تشدد سے شہری شمس اللہ کی ہلاکت کیخلاف آل پارٹیز کی کال پر شہر میں مکمل شٹر ڈا$ن ہڑتال اور احتجاجی ریلی و جلسہ کیا گیا احتجاجی ریلی سابق ضلعی صدر پی پی پی شیر محمد ترین کی قیادت میں نکالی گئی جو شہر سے ہوتی ہوئی قائد اعظم چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیر محمد ترین نے کہا کہ ہم محب وطن لوگ ہیں ملک میں ظلم و زیادتی کرنیوالوں کیخلاف ہے غم کی اس گھڑی میں شہید شمس اللہ اور انکے زخمی ساتھی نورا خان کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال ایک بار پھر گھمبیر ہوچکی ہے صوبائی حکومت دہشتگردوں اور امن دشمن قوتوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے علاقے کے عوام بلخوص غریب طبقہ غیر محفو ظ ہوچکی ہے ظلم و جبر کی انتہاء کردی گئی ہے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو احتجاجً کوئٹہ چمن مین شاہراہ بلاک کردیں گے احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی بے گناہ لوگوں کو اٹھاکر قتل کیا جاتا ہے اور لاشوں کو پہاڑوں اور ویرانوں میں پھینک دیا جاتا ہے آخر ایسے ناروا عمل اور واقعات ہمارے پشتون اولس کے ساتھ کیوں ہور ہے ہیں آدھی رات کو پشتون عوام کے گھروں میں گھنس کر لوگوں کو اٹھانا ہماری غیرت اور عزت کو چیلنج کرنا ہے انہوں نے کہا کہ شمس اللہ کھرل کا تعلق ایک غریب طبقے سے تھا اگر یہ واقعہ سردار نواب اور ملک کے بچوں کے ساتھ ہوتا تو پورے ڈسٹرکٹ کو جام کردیاجاتا لیکن افسوس غریب کیساتھ ایسا واقع ہونے پر کوئی آواز نہیں اُٹھاتا جب سردار کا بیٹا اغواء ہوا تو اہل علاقہ انکے دکھ درد میں برابر کے شریک تھے آج جب غریب مزدور کو بے گناہ شہید کیا گیا مگر افسوس انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کو تنہا چھوڑ دیا لیویز فورس کو علاقے شریف فورس کہا جاتا تھا لیکن اُن کے اس ناروا عمل سے عوام کے دلوں کو ٹھیس پہنچا ہے احتجاجی جلسے سے ملک صادق کاکڑ ٬مولوی کمال الدین ٬حاجی محمد کاکڑ٬دولت ترین ٬سید عبدالباری غرشین٬ملک امان اللہ لمڑ٬پیر سلیم اور شاہ نواز کھرل نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوگیا مزید لاشیں نہیں اٹھاسکتے ما$ں بہنوں کا روتا نہیں دیکھ سکتے ڈسٹر کٹ میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈی سی ٬ڈی پی او اور ڈی ایچ او کی عدم تعیناتی اور سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کے باعث علاقہ تشویش کا شکار ہے انہوں نے پشین سے لاپتہ الکوزئی کاکڑ اور رحمت اللہ ترین کی فوری بازیابی ٬نورا خان کی رہائی اور شمس اللہ کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور انکے خلاف سخت کاررائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں