پشین٬ پولیس نے بے گناہ غریب مزدور کو دوران ریمانڈ بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا

سابق ضلعی صدر پیپلز پارٹی شیر محمد ترین

پیر 24 اکتوبر 2016 22:32

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر شیر محمد ترین نے کہا کہ گزشتہ روز مسلم باغ پولیس نے پشین کے بے گناہ غریب مزدور شمس اللہ کھرل کو انکے ساتھی نوراجان غرشین کو زخمی کرکے گرفتار کرلیابعدمیں شمس اللہ کھرل پر دوران ریمانڈ بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا گیا جو ایک ناروا عمل ہے پشین میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ ایسے کئی واقعات شہر اور مضافات میں پیش آچکے ہیں کچھ دنوں پہلے کلی منزکی کے رہائشی دوست محمد ترین اور پندرہ سالہ الکوزئی کوکوئٹہ کے ہزارگنجی سے لاپتہ ہوچکے ہیں جن کا سراغ تاحال نہیں لگایا جاسکا ہے پشین شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب پشین (ر) میں شمس اللہ کے لواحقین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسی موقع پر سید انور آغا عبداسلام اچکزئی سید علا$الدین آغا محمد آیاز کھرل رفیع اللہ آغا اور میرآ جان بھی شریک تھے انہوں نے کہا کہ شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھر مار اور اسلحے کی نمائش سرعام ہورہی ہے غیر تحفظ کے شکار عوام خوف وہراس میں مبتلا ہے شہر میں جنگل کا قانون رائج ہے حکمران جماعت نے ڈسٹرکٹ کے تمام اداروں کو یرغمال بنائے رکھا ہے حکمران جماعت کے سرکاری ملازمین بھی منسٹرز اور ایم پی ایز کی سفارشات پر ٹھیکے لینے میں مصروف ہے ٹھیکے لینے والے سرکاری ملازمین نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے حکمران جماعت کے دور حکومت میں نوجوان طبقہ بے روز گاری کی چکی میں پھیس رہے ہیں سابقہ دور حکومت میں صوبائی وزراء پر کرپشن کے کوئی مقدمات درج اور نہ ہی انکا احتساب ہوا موجودہ صوبائی حکومت عوام کے توقعات پر اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مسلم باغ واقعہ کی ازخود نوٹس لینے اور شہید شمس اللہ اور زخمی نورا جان پرتشدد کرنیوالے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں