پشین‘مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا‘ 2 زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 21:36

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) بلوچستان کے ضلع پشین میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشین بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص منیر احمد کو قتل جبکہ دوافراد امرالدین اور شائستہ خان کو زخمی کردیا اورفرارہوگئے مقامی انتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں سے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی مزیدتفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں