جے ٹی آئی عصری ودینی اداروں کے طلبہ کاحسین گلدستہ ہے٬پارٹی رہنماء

جمعرات 3 نومبر 2016 22:44

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء)جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ٬حبیب اللہ فرہاد٬حافظ نورظلم٬مولوی غلام محمد٬وحیدزمان٬عبد الرحیم عادل٬مولوی لعل محمد٬فضل الرحمن رحمانی٬گلزارخان اورمحمدآصف نے جے ٹی آئی کلی غرشینان تحصیل کاریزات کے زیراہتمام تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے ٹی آئی عصری ودینی اداروں کے طلبہ کاحسین گلدستہ ہے باطل نظریات کے مقابلے میں اسلامی نظریات کی پاسبان تنظیم صرف جے ٹی آئی ہے اپنے عقیدے اورایمان کاتحفظ ہماری اسلامی ذمہ داری ہے نوجوانوں اورطلبہ کی اسلامی ذہن سازی کرنے کے لئے جدوجہدکی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ بورڈنقل کی پروموشن کررہاہے پنجم اورہشتم جماعت کے بورڈکے تحت امتحانات قابل مذمت ہیںحکومت نقل کی روک تھام کے لئے بلندوبانگ دعوے کررہی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیںانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تعلیمی نظام کی خرابی میں خودحکومت ملوث ہے نصاب کاازسرنوجائزہ لیناہوگاموجودہ نصاب کامعیارناقص ہے مخلوط اورطبقاتی نظام نے بلوچستان کے طلبہ میں احساس محرومی پیداکررکھاہے انہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ صدسالہ اجتماع کے لئے جے یوآئی کی سرپرستی میں اپنی سرگرمیاں تیزکریں اورزیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک جمعیت کاپیغام پہنچائیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں