پشتونخوامیپ کے صوبائی کمیٹی کے رکن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

جمعرات 3 نومبر 2016 22:48

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) پشتونخوامیپ کے صوبائی کمیٹی کے رکن وعلاقائی سیکرٹری سید سلیمان آغا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ صبح 10بجے کلی زاڑہ شکرزئی میں ادا کی جائیگی۔ وہ حاجی سید فقیر محمد کے فرزند ٬ سید ایرانشاہ ٬ سید انور شاہ٬ سید جمال شاہ ٬ سید ولات شاہ ٬ سید نصیب شاہ کے بھائی تھے ۔

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ٬ سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل ٬ ایم این اے قہار خان ودان ٬ صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال سردار مصطفی خان ترین ٬ڈاکٹر حامد خان اچکزئی٬ ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ٬ ایم پی اے سید لیاقت آغا ٬ میئر سید شراف آغا٬ عبدالحق خان ٬ امین اللہ بشر٬ علی محمدکلیوال ٬ سید معراج آغا ٬ محمد نسیم نے مرحوم سید سلیمان آغا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قومی ٬ وطنی ٬ سیاسی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید سلیمان آغا نے ساری زندگی پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے پشتون ملت کے حقوق واختیارات کیلئے انتھک محنت وجدوجہد کی اور ہر قسم کے مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقے میں پارٹی کو وسیع ومنظم کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا ۔ پارٹی ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے قومی ارمانوں کی تکمیل کریگی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں