پشین ‘لاغر اور بیمار جانوروں کی سرعام فروخت جاری ،سلاٹر ہاؤس کی بجائے منڈی میں ہی جانوروں کو ذبح کیا جانے لگا

عوام گندگی کے ڈھیر سے خریداری کرنے پر مجبور

جمعرات 10 نومبر 2016 21:06

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) شہر اور مویشی گنج منڈی میںلاغر اور بیمار جانوروں کی سرعام فروخت جاری ،انتظامیہ کی خاموشی کے باعث سلاٹر ہاؤس کے بجائے منڈی میں ہی جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے عوام گندے افزائش کے ڈھیر پر منڈی سے خریداری کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سلفیوں ،فوٹو سیشن اور اپنے تعارفی بیانوں تک محدود ہوکر رے گئی ہے لائیواسٹاک کا عملہ بھی ٹھس سے مس نہیں ہورہی بیمار اور لاغر گوشت کی سرعام فروخت سے علاقے میں مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں مال مویشی کب کہاں سے آتے ہیں کسی کو خبر نہیں مویشیوں کی ویکسینشن نہ ہونے کی وجہ سے مویشی منڈی میں کانگو وائرس کی وباء بھی پھیل سکتی ہے مویشی منڈی کے اطراف میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث گندے افزائش پر سے ہوتے ہوئے گھروں کو لوٹتے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مویشی منڈی میں گندگی اور پرائیوئٹ مذبح خانے کا سختی سے نوٹس لینے لاغر اور بیمار جانوروں کی سمگلنگ پر پابندی عائد کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں