جے یو آئی ضلع پشین کے زیراہتمام دوروزہ تربیتی اجتماع

جمعرات 17 نومبر 2016 23:30

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے زیراہتمام دوروزہ تربیتی اجتماع ضلعی امیرصاحبزادہ کمال الدین مدرسہ امام ابوحنیفہ پشین میں منعقدہواجس سے سینیٹرمولاناعطاء الرحمن،مرکزی نائب امیرمولانامحمدیوسف،مرکزی سرپرست اعلی مولاناعصمت اللہ،صوبائی امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،سیدمطیع اللہ آغا،عبدالواحدصدیقی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت ضلع پشین کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع اپنی نوعیت کامنفرداجتماع ہے جس سے اس دورمیں کارکنوں کی بہترزہن سازی اورزہنی نشونماہوتی ہے جولائق تحسین کاوش ہے انہوں نے کہاکہ کارکنوں کی زہن سازی کے بغیرہم اپنے جماعتی کازاورمشن کوپایہ تکمیل تک نہیں پہنچاسکتے کارکنوں کوجمعیت کے دستوراورمنشورسے روشناس کراناایک قابل تحسین قدم ہے جمعیت کے کارکن جمعیت کے بنیادی اثاثہ ہیں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے کارکنوں کی زہنی تربیت کریں انہوں نے کہاکہ جمعیت کے کارکنوں کاتعلق ایک عظیم اورتاریخی جماعت سے ہے ہمارے اکابرین نے مختلف ادوارمیں بے تحاشاقربانیاں دی ہیں ہم اگراپنے ماضی کی تاریخ کامطالعہ کریں اورجمعیت کے اکابرین کی زندگی کاجائزہ لیں توہمیں معلوم ہوجائے گاکہ ہمارے اکابرین نے اپنی زندگیاں اللہ کے دین اورجمعیت کے لئے وقف کررکھی تھیں ماضی میںہمارے کارکنوں کے جمعیت کے لئے بے مثال قربانیوں کاسلسلہ ہے جب بھی جماعت پرمشکل وقت آیاجمعیت کے ان سرفروش کارکنوں نے ایک آئینی دیوارکے طورپرسامنے آئے ہمارے اکابرین نے کارکنوں کی بہترین زہنی تربیت کی تھی اسی لئے وہ کامیاب رہیںآج ایک مرتبہ پھرمسلمانوں کومختلف چیلنجزدرپیش ہیںمسلمان انتشارکاشکارہیں اسی لئے تمام جماعتی کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایک دفعہ پھرمنظم ہوکرمسلمانوں کے اتحاداوراتفاق کے لئے جدوجہدکریں مسلمانوں خصوصانوجوانوں کودین اسلام اورجمعیت کے لئے راغب کریںاورمسلمانوں کے خلاف عالم کفرکی سازشیں واضح کریں اورکفارکامقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کوتیاراورآمادہ کریں انہوں نے کہاکہ جمعیت کی قیادت کی سیاست انبیاء کرام کی وراثت ہے اسلامی سیاست کامقصداللہ کے ساتھ مخلوق کاتعلق بنانااورمخلوق کی مخلوق سے اتحاداوران کی فلاح وبہودکے لئے جدوجہدکرناہے جمعیت ایک تاریخی اسلامی جماعت ہے جمعیت کے اکابرین کاکردارروزروشن کی طرح عیاں ہے انہوںنے کہاکہ حضرت شیخ الہنداورحضرت مدنی نے انگریزسامراج کے خلاف جہادکیااوران کے خلاف منظم سیاسی جدوجہدکی انہوںنے نہ صرف مسلمانوں کوبلکہ دیگراقوام کوبھی انگریزکے خلاف منظم کیابرصغیرپاک وہندکے مسلمانوں کی قیادت نے تمام اقوام کویہ باورکرایاکہ انگریزہمارے عقیدے اورنظریے کے دشمن ہیں انگریزنہ صرف ہمارے عقیدے اورنظریے مٹانے آئے ہیں بلکہ وہ ہماری سرزمین پرقبضہ کے لئے آیاہے حضرت شیخ الہندکی جدوجہدہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ان ہی اکابرین کی جدوجہدکے نتیجے میں انگریزکوبرصغیرسے جاناپڑاانہوں نے کہاکہ افرادی قوت کے اعتبارسے جمعیت ایک مثالی جماعت ہے ضرورت صرف اس امرکی ہے ہم منظم رہیں کارکنوں کوجمعیت کی فکراورنظریے سے اگاہ کرنے کے لئے اس طرح اجتماعات کاانعقادوقت کی ضرورت ہے ،اجتماع آج جمعہ کوبھی عشاء تک جاری رہے گا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں