2دسمبر کا جلسہ پشتون قومی تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،مصطفی خان ترین
شہید عبدالصمد خان کی قربانیوں کی بدولت خطے کے کروڑوں عوام کو آزادی نصیب ہوئی، وزیر بلدیات بلوچستان
منگل 29 نومبر 2016 19:49
(جاری ہے)
اجلاس میں 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 43ویں برسی کی مناسبت سے پشین کے تاج لالا فٹبال گرائونڈ میں ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے ۔
اجلاس میں پارٹی ضلعی معاونین عبدالحق، ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ صورت خان کاکڑ ، علی محمد کلیوال، ڈاکٹر حبیب ، ڈپٹی میئر عمر خان ترین ،امیر افغان اور علاقائی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس سے صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی برصغیر پاک وہند کے آزادی کے ان عظیم رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے انگریزی استعمار اور ملک میں فوجی آمریتوں کیخلاف تاریخی جدوجہد اور قربانیاں دی ۔ اور ان ہی قربانیوں کے بدولت خطے کے کروڑوں عوام کو آزادی نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوری اداروں کا قیام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے تاریخی جدوجہد کے بدولت ممکن ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید نہ صرف پشتون غیور ملت کے رہبر ورہنماء تھے بلکہ وہ ملک کے محکوم اقوام اور مظلوم عوام کے حقوق واختیار ات کے داعی تھے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی زندگی کا طویل اور صبر آزما حصہ قید وبند کی صعوبتوں میں گزارا اور ان کی ولولہ انگیز قیادت کے بدولت یہاں کے محکوم ومظلوم عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد ایک اہم پلیٹ فارم ملا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے بتائے گئے راستے پر چل کر اپنی جدوجہد کو مزید دوام دیں۔ صوبائی وزیر سردار مصطفی خا ن ترین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پشین کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے اپنی قوم دوستی کاثبوت دیں اورپارٹی کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ جلسے کی کامیابی کیلئے شب وروز محنت کریں۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
پشین لیویز نے چوری شد ہ گا ڑی برآمد کرکے چور کو گرفتار کرلیا
ؒپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی برشور علاقائی معاون و سابق کونسلر نواب خان لالا کے جواں سال بیٹا رحمت اللہ ..
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ