کوئٹہ، فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) پشین کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے میں بسم اللہ نامی شخص جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کا رروائی پشین انتظامیہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے بروری روڈ پر کلی ابراہیم زئی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نقیب اللہ نامی شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ہنہ اوڑک کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شاہ زمان کو زخمی کر دیا زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس کے مطابق حملے کی وجہ زمین کا تنازع بتائی جاتی ہے مزید کا رروائی ہنہ اوڑک انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں