سیاسی و سماجی حلقوں کی تحریک جوانان پاکستان ڈسٹرکٹ پشین کے رہنما نصیر خان کاکڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت

اتوار 29 جنوری 2017 19:20

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) تحریک جوانان پاکستان ڈسٹرکٹ پشین کے رہنما نصیر خان کاکڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحریک جوانان کے ضلعی صدر خانزادہ بشیر خان ترین نے کہا کہ ہماری تحریک جوانان جنرل حمید گل کا لشکر ہے ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے انتظامیہ اور حکومتی دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں دن دہاڑے شریف لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے یہ بات انہوں نے ضلعی سینئرنائب صدر نوراللہ خان کاکڑ تحصیل کاریزات نائب صدر نصیر خان کاکڑ سرپرست اعلیٰ لعل محمد کاکڑ عزت خان کاکڑ اور اجمل خان کاکڑ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب پشین میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیاں سرعام گھوم رہی ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر نے علاقے میں پناہ لے رکھی ہے جس سے ضلعی انتظامیہ بخوبی واقف ہے ڈسٹرکٹ میں اشتہاری ملزمان آزاد پھر رہے ہیں انہوں نے تحریک جوانان پاکستان کے ضلعی رہنما نصیر کاکڑ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر واقعے کیخلاف شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرئینگے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں