پشین,حالیہ بارشوں برفباری سے 500گھرانے متاثر ہو ئے

حکومت کی طرف سے متاثرین کیلئے فراہم کئے گئے امدادی سامان و اشیاء خوردونی کو متاثرین کو پہنچائی جارہی ہی, اسسٹنٹ کمشنر پشین مہران بلوچ

بدھ 1 فروری 2017 21:36

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر پشین مہران بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے سب ڈویژن پشین کے 500گھرانے متاثر ہوچکے ہیں صوبائی حکومت کی طرف سے متاثرین کیلئے فراہم کئے گئے امدادی سامان و اشیاء خوردونی کو ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کو پہنچائی جارہی ہے وہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر تحصیلدار سردار عبداللہ خان اردوزئی نائب تحصیلدار جنیدباروزئی نائب تحصیلدار برشور عبدالمالک ترین پٹواری شکورآغا بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن پشین کے متاثرہ 500گھرانوں میں سرخاب غریب آباد لمڑان مچان شامل ہے ملنگ آباد میں 90گھرانے ملیزئی میں 80گھرانے اور یونین کونسل سرانان کے 25گھرانوں میں امدادی سامان و اشیاء خوردونی تقسیم کئے جاچکے ہیںامدادی سامان میں بلینکٹس فوڈ پیکج ٹینٹ کمبل چاول چھولے ترپال کچن سیٹس وغیرہ شامل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وڈپٹی پشین کی سخت ہدایت پر متاثرین کو تاحال کسی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ انکا حق انکے دہلیز پر پہنچانے کا سلسلہ بددستور جاری ہے۔

۔۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں