پشین ، علاقے کے تمام سیاسی پارٹیوں رہنماؤں اور علاقے کے قبائلی عمائدین و معتبرین کا مشترکہ اجلاس

جمعہ 3 فروری 2017 23:39

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء)گزشتہ روز علاقے کے تمام سیاسی پارٹیوں رہنماؤں اور علاقے کے قبائلی عمائدین و معتبرین کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس کا آغا ز تلاوت کالم پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد اجلاس میں مندرجہ ذیل ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہمارے تین یونین کونسل یارو IیاروII اور فیض آباد کو مجوزہ ضلع خانوزئی کے ساتھ شامل کیا جارہا ہے جو کہ ہمیں کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے جس پر ہم ہر طرح کی احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

ہمیں خانوزئی کو ضلع بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ یہ خوش آئند اقدام ہے ۔مگر ہم اہلیان علاقہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک پشین کے ساتھ منسلک ہے ۔ بلکہ پیشن سے ہمارے علاقے صرف تین کلو میٹر پر واقع ہے اور تمام تر کاروبار اور دفتری کام پیشن سے وابستہ ہے جو کہ خانوزئی ہم سے 75کلومیٹر پر واقع ہے جو کہ آنے جانے میں سخت دشواری ہے۔

(جاری ہے)

آج کل کے دور جدید میں دنیا فاصلے کم کرنے پر لگے ہیں اور کاموں کو مختصر کرنے کے تلاش میں ہے ۔

لہذا ہم اہلیان علاقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ،گورنر بلوچستان ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ،صوبائی وزیر بلدیات ،صوبائی چیف سیکرٹریاور علقے کے ایم پی اے سید لیاقت علی آغا سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انے آبائی شہر پشین کے ساتھ الحاق برقرار رکھا جائے تاکہ علاقے کے مکینوں میں جاری تشویش کی لہر ختم ہوجائیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں