کوئٹہ ،،شدید سردی کی لہر گیس پریشر میں کمی برقرار سردی سے محصور عوام اورگھریلوں صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا

منگل 7 فروری 2017 19:39

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پشین اور انکے تحصیلوں میں شدید سردی کی لہر اور گیس پریشر میں کمی برقرار ہے جس کے باعث سردی سے محصور عوام اورگھریلوں صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے عوام نے آن لائن کو بتاتے ہوئے کہاکہ گیس کے بل کی ادائیگی بروقت کرتے ہیں اسکے باوجود دن اور رات میں گیس بلکل نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے رات کو 12بجے گیس مہیا کی جاتی ہے جو صبح صادق سے پہلے ہی غائب ہوجاتی ہے پھر پورے دن ہی گیس گھروں رخ نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

تحصیل حرمزئی کے مکمل دیہات جن میں کلی علی زئی ،سیمزئی،حرمزئی،حاجزئی، کاکزئی،ڈب خانزئی کے ساتھ کلی ملکیار ،تورہ شاہ،بٹے زئی ،ملیزئی ،تراٹہ،بوستان ،خانئی بابا،ہیکل زئی کربلا،سرانان اور یارو کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوکر دوردراز سے سوختی لکڑیاں اور ایندھن لانے پر مجبور ہے حالیہ بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت اختیار کرگیا ہے دوسری طرف زونل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی فرید اللہ خان کاکڑ نے موجودہ صورتحال پرآن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشین ڈسٹرکٹ کو 18سے 22ایم ایم سی ایف کنزپشن درکار ہے جبکہ موجودہ کنزپشن 10سے 12 مل رہی ہے ہمارے پاس کسٹمرز کی تعداد 46ہزار کے ہے بلوں کی ادائیگی 70فیصد ہورہی ہے جو کہ بہتر ہے مجموعی طور پر صوبے کو 245کے قریب کنزپشن درکار ہے گیس سپلائی ڈیرہ اللہ یار،ڈیرہ مراد،وستہ محمد،باغ نہڑی،جٹ پٹ،سبی،مچھ ، کولپور سے ہوکر سب زون زیارت کچلاک یارو سے ہوتے زون کے آخری پوائنٹ پشین آتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں گیس سپلائی کا نیٹ ورک سترہ سو کلو میٹر تک ہے گیس پریشرمیں کمی کی وجہ جرنیٹر اور کمپریسر کا استعمال اور زون میں آخری پوائنٹ پر ہونا ہے گیس پر جرنیٹر اور کمپر یسر کا استعمال غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں