پروپیگنڈوں اور واویلا کرنے والوں کو غیور عوام نے مسترد کردیا ہے،وزیر بلدیات بلوچستان سردار مصطفی خان ترین

پیر 13 فروری 2017 23:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ان کی قیادت اور صوبائی حکومت کے خلاف دن رات پروپیگنڈوں اور واویلا کرنے والوں کو غیور عوام نے مسترد کردیا ہے ۔

جنوبی پشتونخوا کی حیثیت اس کی تکمیل اور اس کے تمام عوام کے حقوق واختیارات کے حصول کیلئے جاری جدوجہد اور موجودہ قومی دلیری اور سیاسی بیداری کی لہر عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی تاریخی فکر اور صبر آزما جدوجہد کی مرہون منت ہے ۔ مردم شماری کے نام پر غیر سنجیدہ بیان بازی اور تاریخی حقائق سے چشم پوشی درحقیقت اس بلاجواز شور اور غوغامیں ماضی کی بوگس اندراج کو چھپانے اور مزید بوگس اندارج کیلئے راہ ہماور کرنے کی ناکام سازشیں اور ناکام کوششیں ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ کلی بالا ابراہیم زئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ جس سے ڈسٹرکٹ ممبر ضلعی کمیٹی کے رکن عصمت اللہ باچا ، عبدالباری اچکزئی سید محمد شریف ، سید جلال الدین اور محمد حنیف خان نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر 25افراد نے جمعیت ف اور اے این پی سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن اور ملک کے مظلوم قوموں مظلوم عوام کے حقوق واختیارات کے حصول ، جمہوریت کے استحکام ، قانون کی حکمرانی اور انصاف پر منبی معاشرے کے قیام کیلئے قربانیون سے لبریز جدوجہد کرتی رہیگی۔

جبکہ آج جب ہمارے عوام کو ہر شعبہ زندگی میں بدترین مشکلات کا سامنا ہے اور دربدری ، غربت ، پسماندگی اور مسافرانہ زندگی کے باعث بھکاری بن کر رہ گئے جبکہ پشتونخوا وطن ہر قسم کے معدنی وسائل سے مالا مال اور محنت کش عوام ان کے باسی ہے ۔ لیکن قومی واک واختیار قومی تشخص قومی صوبے کی مہرومی نے ناقابل برداشت اور سنگین صورتحال سے دوچار کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے اکابرین اور عوام خان شہید کا اس وقت ساتھ دیتے تو آج ہم ترقی وخوشحالی اور پر امن زندگی کی راہ پر گامزن ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں ہر علاقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کے اثرات نمایاں ہورہے ہیں جبکہ سالہا سال سے پشتون علاقوں کی نمائندگی کرنے والوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات عوامی خدمت کے تمام سرکاری ادارے تنزلی کے شکار ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے ۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹر کٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان نے کہا کہ پشتونوں اور اسلام کے نام پر دن رات دعوے کرنیوالوں اور پشتونخوامیپ ان کے محبوب قائد محترم مشر محمود خان اچکزئی اور صوبائی حکومت پر تنقید کرنیوالے جنوبی پشتونخوا کے حق ملکیت اور حق حاکمیت سے انکار کرکے غیروں کو خوش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پشتونخوا کے غیور پشتون قوم اپنے تاریخی وطن پر آباد ہے اور یہ تاریخی وطن انہیں کسی نے خیرات میں نہیں دیا بلکہ جنوبی پشتونخوا کے صوبے کی بحالی پشتون بلوچ مشترکہ صوبے میں عبوری دور کے لیئے ہر شعبہ زندگی میں برابری تسلیم کرانے اور پشتون قومی متحدہ خود مختیار صوبے کیلئے جمہوری جدوجہد قابل تحسین اور لازمی ہے ۔

غیروں کی غیر سنجیدہ بیان بازی تاریخی حقائق کو نہیں چھپا سکتے اور شفاف مردم شماری لازمی اور تمام ملک کے عوام کا حقیقی مطالبہ ہے ۔ افغان کڈوال اور آئی ڈی پیز کے نام پر ماضی کی بوگس اندراج کو چھپانے اور مزید بوگس اندارج کی سازشیں اور ناکام کوششوں سے ہر کوئی بخوبی آگاہ ہے ۔ جنوبی پشتونخوا کے غیور عوام اپنے دوست اوردشمن میں تمیز کرتے ہوئے اپنی وطن قومی مفادات کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے حقوق واختیارات کے حصول کی جدوجہد کو ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کریگی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں