دیگر اضلاح کی نسبت ضلع پشین میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے ‘سماج دشمن عناصرچاہے جو بھی ہو انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ‘قانون سے بالاتر کوئی نہیں لیویز چیک پوسٹوں کو فحال اور نفری کو بڑھاکر مین پوائنٹ پر لگادئیے گئے ہیں ‘بی ایریا کے مین شاہراہوں پر پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے ‘اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ کی بات چیت

بدھ 1 مارچ 2017 23:16

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ نے کہا کہ دیگر اضلاح کی نسبت ضلع پشین میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے سماج دشمن عناصرچاہے جو بھی ہو انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا قانون سے بالاتر کوئی نہیں لیویز چیک پوسٹوں کو فحال اور نفری کو بڑھاکر مین پوائنٹ پر لگادئیے گئے ہیں بی ایریا کے مین شاہراہوں پر پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے گزشتہ روز یارو کے مقام پر قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میںمقتول نذر محمد ولد شاہ گل قتل ہوا تھا ڈی سی پشین طارق الرحمان بلوچ کی ہدایت پر سرچ آپریشن کے دوران ملزموں کا پیچھا کیا ملزمان نے ہمیں دیکھتے ہی فائرنگ کی ، طویل فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم خدائے نذر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے گاڑی اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ایک ساتھ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاملزمان کیخلاف دفعات 302,324,34کے تحت مقدمہ نمبر 7,17درج کرلیا ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمان بلوچ نے آپریشن میں حصہ لینے والے اے سی پشین اور لیویز نفری کو داد دیتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین کو خرابی کیطرف دھکیلنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی پشین ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جسکی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائیگا مشکوک افراد پر کھڑی نظر ہے علاقے کا امن برقرار رکھنے کیلئے لیویز فورس ہر صف اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں