لیویز ایک کمیونٹی فورس ہے جس کو جدید خطوط پراستوار کرنا وقت و حالات کی اشد ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:58

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ لیویز ایک کمیونٹی فورس ہے جس کو جدید خطوط پراستوار کرنا وقت و حالات کی اشد ضرورت ہے دشمن کے خطرناک عزائم ہیں جنھیں خاک میں ملانے کیلئے ہمیں یکجا ہونا ہوگاخوف و دہشت کا خاتمہ کرنیکا تہیہ کررکھا ہے پشین میں 270نفری کی تعیناتی سے انتظامیہ کو ایک موثر طاقت ملی ہے جرائم پیشہ افراد پر ہر وقت نظر رکھی جائیگی دشمن کو زیر کرنے کیلئے لیویز کو کمانڈوز ٹریننگ دی جائیگی قومی ٹاسک مردم شماری میں لیویز اہلکاروں کو حصہ لینا ہوگا چاک و چوبند رہنے سے ہی دہشت کا مقابلہ ممکن ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہون نے پشین میں بھرتی ہونیوالے نئے اہلکاروں کو آرڈر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ پشین کے عوام ہم میں سے ہیں انہیں ہر حال میں تحفظ فراہم کرینگے۔نئے بھرتی ہونیوالے لیویز اہلکاروں کو عملی تربیت دی جائیگی جو نیک شگون ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں