پاکستان کرکٹ بورڈ کے طرف سے ملک بھر کے کرکٹ کلبز رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا باقاعدہ اعلان

جمعرات 11 مارچ 2021 20:54

پاکستان کرکٹ بورڈ کے طرف سے ملک بھر کے کرکٹ کلبز رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا باقاعدہ اعلان
پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے طرف سے ملک بھر کے کرکٹ کلبز رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا باقاعدہ اعلان کیا ہیں۔

(جاری ہے)

اس بابت بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے پریس ریلیز میں بلوچستان کے تمام کرکٹ کلبز نمائندوں اور پلئینگ رائٹس کے 13 اضلاع کلبز نمائندوں کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ پی سی بی آن لائن رجسٹریشن طریقہ کار کو فالو کریںپاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے تمام کلبز 24 مارچ تک اپنی رجسٹریشن کروالیں فی کلب رجسٹریشن فیس5ہزار روپے مقرر کی گئی ہے یہ رقم فیصل بینک یا مسلم کمرشل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جاسکتی ہے اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے رقوم کی منتقلی صرف بینک ٹرانسفر کے ذریعے ہی کرنے کی اجازت ہوگی صرف کلبز کے صدور ہی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں، اس عمل کے لیے انہیں اپنا کارآمد شناختی کارڈر اور ایک ای میل ایڈریس دینا ہوگادرخواست کی تصدیق کے بعد، کلب کے اس صدر کو اس کے ای میل ایڈریس پر ایک اور لنک بھجوایا جائے گا اس لنک پر انہیں ممبرشپ کی کٹیگری اور کھلاڑیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی تمام کلبز کی درخواستوں کی مکمل معلومات مزید تصدیق اور سکروٹنی کے لییہارڈ کاپی کی صورت میں متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے فرسٹ بورڈز کو بھجوائی جائے گی کلبز کی رجسٹریشن کا یہ عمل پی سی بی کی مقررہ انسپیکشن کمیٹی کی جانب سے سکروٹنی کے بعد مکمل ہوگاجن کلبز نے فضل محمود کلب ٹورنامنٹ برائے 18-2017یا 19-2018 میں سے کسی بھی ایک میں شرکت کی ہوگی اور وہ اہلیت کے مقررہ معیار پر بھی پورا اترتے ہوں گے تو انہیں ووٹنگ کا حق دیا جائے گا ایسے کلب جنہوں نے ان مندرجہ بالا ایونٹ میں شرکت نہیں کی تو انہیں ووٹنگ رائٹس دوسری سکروٹنی کے بعد ہی ملیں گے کلب کی رکنیت کی تین مختلف اقسام ہیں ایفیلیٹ رکن کو صرف پلینگ رائٹس دئیے گئے ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ اور فل ممبر کو کھیلنے کے ساتھ ساتھ ووٹ کا اختیار بھی ہوگا، بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے پلینگ رائٹس اضلاع میں پشین کوئیٹہ خضدار,تربت پنجگور لسبیلہ جعفر اباد نصیر اباد سبی نوشکی لورالائی گوادراور قلعہ عبداللہ چمن شامل ہیں

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں