قلعہ عبداللہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جنگل پیر علی زٸی منتقل کرنے کا نوٹفیکیشن واپس لیا جاٸے ۔افغان قومی مومنٹ۔

منگل 6 جولائی 2021 22:25

قلعہ عبداللہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جنگل پیر علی زٸی  منتقل کرنے کا نوٹفیکیشن واپس لیا جاٸے ۔افغان قومی مومنٹ۔
کوٸٹہ(حضرت علی عطار ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2021ء) قلعہ عبداللہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جنگل پیر علی زٸی منتقل کرنے کا نوٹفیکیشن واپس لیا جاٸے ۔افغان قومی مومنٹ۔ غازی عبداللہ خان کے نام سے منسوب ضلعی ہیڈ کوارٹر کو جنگل پیر علی زٸی مہاجر کیمپ میں تعمیر کرنا غیر اٸینی اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغان قومی مومنٹ کے مرکزی بیان میں ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کو غیر اٸینی طور پر ہاٸی جیک کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوٸے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے معتصب وزیر نے لوکل آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے ناروا اقدام اٹھایا ہے جسکی جتنی مزمت کی جاٸے کم ہے ضلعی ہیڈکوارٹر جنگل پیر علی زٸی کرنے کا نوٹیفیکشن واپس لیا جاٸے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے بیان میں مزید کہا گیا کہ غازی عبداللہ خان کے نام سے منسوب ضلعی ہیڈ کوارٹر کو جنگل پیر علی زٸی مہاجر کیمپ میں تعمیر کرنا غیر اٸینی اور معتصبانہ اقدام ہے ایک طرف ضلع قلعہ عبداللہ کی عوام جو گزشتہ 29سالوں سے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹر سے محروم تھی اج ایک بار پھر ہاٸی جیک کرنے کی کوشش کی گٸی ہے ضلع جو کہ پشتون قومی ہیرو غازی عبداللہ خان کے نام سے منسوب ہے اس غیر اٸینی اقدام سے نفرت کے علاوہ علاقے کو اور کچھ نہیں ملے گا بیان میں مزید کہا گیا نفرت پر مبنی نوٹیفیکشن کو پوری طور پرواپس لیا جاٸے بصورت دیگر ہم ضلع بھر میں ایک نہ ختم ہونے والے احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں