الیکشن کیلئے اساتذہ کی بہتر تربیت سے بہتر نتائج آسکتے ہیں،اے سی جاوید ڈومکی

منگل 3 جولائی 2018 22:40

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) اے سی جاوید ڈومکی نے کہا کہ پرائزیڈنگ اور اسسٹنٹ پرائیزیڈنگ آفیسر کے تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور الیکشن کیلئے اساتذہ کے بہتر تربیت سے بہتر نتائج آسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام یواین ڈی پی کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ عبداللہ میں پرائیزیڈنگ اور اسسٹنٹ پرائیزیڈنگ آفیسرز کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور سابق ہیڈ ماسٹرعبدالمتین اور عبدالمنان کی نگرانی میں اساتذہ کوتربیت دی جارہی ہے اور اساتذہ کواچھے انداز میں باریکیوں کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جاوید ڈومکی نے بھی سنٹر کا دورہ کیا اور ماسٹر ٹرینر سے ملاقات کی اور اساتذہ کی تربیت کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کیلئے اساتذہ کی بہتر تربیت سے ہی بہتر انداز میں الیکشن کے نتائج تیار کئے جاسکتے ہیں۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں