ماضی میں برسراقتدار قوتوں نے بلوچستان اور عوامی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا، میرجام کمال خان و دیگر

جمعہ 13 جولائی 2018 20:45

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میرجام کمال خان،جنرل سیکرٹری منظوراحمد کاکڑ اورامیدوار حلقہ پی بی 21قلعہ عبداللہ1 ولی خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماضی میں برسراقتدار قوتوں نے صوبے اور عوامی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا اور عوام کو مکمل مایوس کیا،آج ایک بار پھر لوگوں کو ورغلانے کیلئے گھر گھر پھر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار قلعہ عبداللہ کے دورے کے دوران انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے رہنمائووں نے کیا ،میرجام کما ل خان نے کہا کہ بلوچستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کے لوگوں کو مختلف مواقع پر استعما ل کیا گیا مگر انہیں اس کا کوئی صلہ نہیں دیا گیا ،تعلیمی ترقی سے لیکر صحت سمیت ہر شعبہ زندگی میں نظر انداز کیا گیا قلعہ عبداللہ کی ترقی کیلئے 50ارب روپے نکالے گئے مگر افسوس کہ یہاں پر دور تک ترقی کا نام ونشان تک نہیں ہے ،برسراقتدار لوگوں نے اپنے رشتہ داروںکو نوازااب لوگ باشعور ہوچکے ہیں انہیں کسی طرح ورغلایا نہیں جاسکتا،ماضی میں یہاں کے فیصلے کوئٹہ کے بجائے اسلام آباد اور مری میں ہوتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوگا ،قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے کو عوام انتخابات میں مکمل طور پر مسترد کرینگے اور بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد کرکے کامیابی دلائی گی انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی،سابق صوبائی وزیر منظور احمدکاکڑ نے کہا کہ اس صوبے کو کسی نے نہیں بلکہ یہاں کے قوم پرست ،مذہب پرست اور قومی سیاسی پارٹیوں نے پہنچایا،گزشتہ سالوںمیں حکومت کرنے والوں نے صوبے اور عوام کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کو تعلیم اور صحت کے سہولتیں دینے کے بجائے کلاشنکوف تھما دیا گیا جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ سالوں پیچھے گئے اب یہاں کے لوگ اپنے حق کیلئے اٹھ گئے ہیں اور وہ سیاسی میدان میں علاقے اور عوام کاحق وصول کرینگے پشتونوں اور اسلام کے ٹھیکداروں نے مختلف روپ اپنا رکھے ہیں ،قوم پرست تو فاٹاکے مسئلے پر ریفرنڈم کا مطالبہ کررہے تھے مگر خود اپنی پارٹی میں آمریت قائم ہے اور الیکشن کے بجائے سلیکشن کرتے ہیں اس کا اصل چہرہ لوگوں نے دیکھ لیا اب وہ انہیں وئوٹ کے ذریعے ان کا احتساب کرینگے ،ولی خان اچکزئی اور دیگر نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کے لوگ تعلیم صحت اور دیگر مسائل کا شکار ہے یہاں کے لوگوں کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے ہیں نام ونہاد منتخب نمائندے اربوں کے کرپشن کرکے عوام سے کئے گئے وعدے یکسر بھول گئے ،25جولائی ان کے احتساب کادن ہے اور انشاء اللہ عوام ایک پرچی کے ذریعے سے انہیں ہمیشہ کیلئے مسترد کرینگے ۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں