قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علی زئی میں مسلح افراد کی فائرنگ اے این پی کے سابق سینیٹر دائود خان اچکزئی زخمی

دائود اچکزئی کو2گولیاں لگیں جنہیں نکالنے کیلئے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے ،ر زمرک خان اچکزئی

پیر 16 جولائی 2018 18:55

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علی زئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینیٹر دائود خان اچکزئی زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینیٹر دائود خان اچکزئی کو گزشتہ شب کلی پیر علی زئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاہے ،واردات کے بعد حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ زخمی کو فوری طورپر کوئٹہ پہنچادیاگیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم لیویز نے معاملے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ سینیٹر دائود اچکزئی کو2گولیاں لگیں جنہیں نکالنے کیلئے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں