قلعہ عبداللہ، ماں اور بچے کی ہفتہ صحت کا آغاز کردیا گیا

پیر 7 جنوری 2019 22:49

قلعہ عبداللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) چمن ضلع قلعہ عبداللہ میں ماں اور بچے کا ہفتہ صحت کا آغاز کردیا گیا اور7سی13جنوری تک منایا جائے گا،اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق سرور،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی،اکاؤنٹ سپروائزرڈاکٹر رفیع اللہ نے کہا کہ چمن ضلع قلعہ عبداللہ میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچے کا ہفتہ مہم 7سے 13تک منایا جائے گا۔

اس مہم کے دوران دو سال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گی اور حاملہ خواتین کو ٹی ٹی ویکسین کی جائے گی، اسی سلسلے میں ماں اور بچے کا ہفتہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق سرور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے ماؤں اور بچوں کی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے لاشعوری کی وجہ سے ہر سال کئی مائیں اور بچے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں،اسی سلسلے میں ماں اور بچے کا ہفتہ صحت مہم چلایا جا رہا ہے تمام والدین سے اپیل کی جاتی ہیں کہ وہ ماں اور بچے کے ہفتہ صحت کے دوران اپنے بچوں کو پیٹ کی کیڑوں کی گولیاں دیں اور حاملہ خواتین کو ٹی ٹی ویکسین کیلئے اس مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں