جے ٹی آئی نے ہمیشہ تعلیمی نظام میں یکسانیت کی کوششیں کی ہیں، حافظ حسرت خان

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:35

قلعہ عبداللہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) جے ٹی آئی کے ضلعی کنوینر حافظ حسرت خان ،معاونین جابرجماعتی ساجد ،ثناء اللہ ،عبدالہادی ،عمران ہاشمی ،عبدالہادی آغا، محمداسماعیل ،نثار احمد ،محمدشریف ،عبدالکبیرنے اپنے ایک مشترکہ بیا ن میں کہاکہ جے ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کے تعلیمی نظام میں یکسانیت کی کوششیں کی ہیں جوکسی سے ڈھکی چھپی نہیں کیونکہ جے ٹی آئی ہی وہ واحد تنظیم ہے جو عصری اداروں اور دینی اداروں میں یکساں طلباء کی ذہین سازی کی کوششوں میں مصروف ہیں اور جے ٹی آئی کے اکابرین نے اس تنظیم کی بنیاد بھی اسی لئے رکھی کہ مسلمان طالبعلموں کو لار ڈ میکالے کے فساد سے بچاسکے اور ان کی بہترین ذہین سازی اسلامی طرز پر بھی کی جاسکے اور ان میں یہ احساس اجاگرکیاجاسکے کہ دونوں طرز تعلیم میں ہی ایک مسلمان طالبعلم کا فائدہ ہیں انہوںنے طلباء پر زور دیاکہ وہ تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ جے ٹی آئی کی رکنیت سازی میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور طاغوتی قوتوں کو منہ توڑ جواب دیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں