قومی شناختی کارڈ حاصل کرنا کسی عذاب سے کم نہیں ہے ،اہل علاقہ چمن

منگل 15 جنوری 2019 23:30

قلعہ عبداللہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے ضلعی چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ چمن نادرا میں قومی شناختی کارڈ حاصل کرنا کسی عذاب سے کم نہیں ہے چمن نادرا کی من مانی سے تاجر برادری کی صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکی ہے، قومی شناختی کارڈ حاصل کرنا ہرشہری کی بنیادی حق ہے اس وقت پاکستان میں بغیر شناختی کارڈ کے نہ کوئی سفر کرسکتاہے نہ کوئی بینک اکائونٹ کھول سکتا ہے نہ کوئی پراپرٹی خریدسکتا ہے، المیہ یہ ہے کہ عوام اورتاجر برادری صبح سورج نکلنے سے پہلے نادرا آفس پہنچ جاتے ہیں اورنادرا آفس بند ہونے تک انتظارکرکے واپس مایوس ہوکر چلے جاتے ہیں جوکہ ایک سوالیہ نشان ہے سفارش والے اور دیگر طریقے والے لوگ بلا روک ٹوک کے اندر داخل ہوکر باآسانی ٹوکن حاصل کرتے ہیں جو سمجھ سے بالاترہیں انہوںنے مزیدکہاکہ ان حالات کے خلاف بہت جلد انجمن تاجران ودکانداران سخت ایکشن لیکر حکام بالا تک عوام کی آواز پہنچائے گے کیونکہ عرصہ دراز سے عوام ان مشکلات سے دوچارہیں اور اس کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں اٹھانے کی ضرورت ہیں انہوںنے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ اگر ہمارے مطالبات پر پور ی عمل درآمد نہیں کیاگیاتو ہم بہت جلد نادرا آفس کے سامنے احتجا ج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں