پولیس فورس نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہرقسم کے اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں،ڈی پی اوقلعہ عبداللہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:39

قلعہ عبداللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) مقامی اسٹور دوکان کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایس ایس پی عطاء اللہ شاہ نے انجمن تاجران دوکانداران کے ضلعی صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی ،چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی ،حاجی عبدالشکور نورزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چمن شہرمیں پولیس فورس نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہرقسم کے اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں اورپولیس فورس کی ہرعلاقے کے امن وامان کی بحالی میں کلیدی کردار اداکیاہے جس کیلئے ہمہ وقت پولیس فورس مستعد رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے مزیدکہاکہ چمن کیلئے ٹریفک پلان پر عمل درآمد ہوگا۔اس موقع پر انجمن تاجران دکانداران کے ضلعی صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی نے کہاکہ شہربھرمیں شاہراہوں کو ڈبل کرنے کے بعد ٹریفک کیلئے کافی کم ہوگئی جبکہ اس پر شہریوں کی جانب سے غلط طورپر پارکنگ کرنے کے بعد روڈ پر مشکلات پیداہوجاتے ہیں جس پر ڈی پی او عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد گاڑیوں کو پارک کرتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کے مسائل پیداہوجاتے ہیں جس کیلئے ٹریفک پلا ن پر عملدرآمد کیاجائے گا اور شہرمیں ٹریفک کے مسائل کو ختم کیاجائے گا اورہنگامی طورپر اقدامات اٹھائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں