قلعہ عبداللہ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:15

قلعہ عبداللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) توبہ اچکزئی دوبندی میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جس میں تقریباً اٹھ سو مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور مفت دوائی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

کیمپ میں ڈپٹی کمیشنر شفقت شاہوانی ،ہسپتال ایم ایس ڈاکٹرعصمت اللہ اچکزئی، اے ڈی سی یاسر اقبال دشتی، ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق سروراور علاقے کے دیگر معتبرین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عصمت اللہ اچکزئی نے ڈپٹی کمشنر شفقت انور کو دوبند توبہ اچکزئی کا دورہ کرایا، ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر عصمت اللہ اچکزئی کو انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا جس پر ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر شفقت انور کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں