توبہ اچکزئی دوبندی میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے فری مڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 21 جنوری 2019 14:17

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) توبہ اچکزئی دوبندی میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے فری مڈیکل کیمپ منعقد ہوا کیمپ میں تقریباً اٹھ سو مریضوں کا معاینہ کیاگیا اور مفت دوائی تقسیم کی گئی کیمپ میں ڈپٹی کمیشنر شفقت شاہوانی ہسپتال ایم ایس ڈاکٹرعصمت اللہ اچکزئی اے ڈی سی یاسر اقبال دشتی ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق سروراور علاقے کیدیگر معتبرین نے بھی شرکت کی فری میڈیکل کیمپ میں دوبندی کے غریب عوام کا مفت معائنہ کیا گیا اور درجنوں مریضوں کو فری ادویات دی گئی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عصمت اللہ اچکزئی نے ڈپٹی کمشنر شفقت انور کو دوبند توبہ اچکزئی کا دورہ کرایا ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر عصمت اللہ اچکزئی کو انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا جس پر ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر شفقت انور کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں