قلعہ عبداللہ : میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم ، 3 افراد جاں بحق 7 زخمی

منگل 23 جولائی 2019 23:22

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) قلعہ عبداللہ میں میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان تصادم نے خونی شکل اختیار کرلی، دونوں جانب سے جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 3افراد جا ں بحق اور 7زخمی ہو گئے ۔

تصادم کے نتیجے میں کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں