قلعہ عبداللہ میں سرکاری راشن مستحق افراد کے بجائے اقربا پروری اور سیایسی بنیادوں پر تقسیم کسی صورت ہونے نہیں دینگے،عمائدین یونین کونسل حبیب زئی ٹو

جمعرات 30 اپریل 2020 23:35

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2020ء) قلعہ عبداللہ میں سرکاری راشن مستحق افراد کے بجائے اقربا پروری اور سیایسی بنیادوں پر تقسیم کسی صورت ہونے نہیں دینگے یونین کونسل حبیب زئی ٹو کے غریب عوام کو جان بوجھ کر سرکاری راشن سے محروم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ضلع قلعہ عبداللہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس میں اکثر عوام کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور ملک میں لاک ڈاون کی وجہ تمام مزدور طبقہ بے روزگار گھروں میں محصور ہو کر دووقت کی روٹی سے محروم ہے لیکن ہم ان غریبوں کو اپنا حق دلانے کیلئے قومی شاہراہ بلاک کے ساتھ ساتھ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل حبیب زئی ٹو کے علاقائی عمائیدین اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے صدر مرتظحی خان کاکڑ مہتیم مدرسہ فاروقیہ کلی عمران زئی مولانا حاجی محمد صدیق جنرل سیکرٹری محمد عارف خان کاکڑ شمس اللہ کاکڑ آمین اللہ کاکڑ سید محمد اسماعیل آغا محمد ادریس کاکڑ مسلم صاب عبدالنافع کاکڑ سید علی آغا سید محمد آمین آغا مصویر کاکڑ محمد طاہر کاکڑ ودیگر عمائیدین نے کلی عمران زئی میں حاجی امیر حمزہ کاکڑ کی رہشگاہ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل حبیب زئی ٹو کے تمام علاقوں کے غریب عوام جو اب تک سرکاری راشن ملنے کے منتظر ہیں اب کی امیدوں پر پانی پھیر ا کر قلعہ عبداللہ میں سرکاری راشن اقربا پروری اور پسند وناپسند کے نذر ہوگئے ہیں قلعہ عبداللہ کے منتخب نمائندوں نے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے وزیر اعلی بلوچستان کی جانب فراہم کئے گئے راشن بھی یکطرفہ تقسیم کرکے اپنی اصلیت دیکھا دی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے یونین کونسل حبیب زئی ٹو کے تمام غریبوں کا لسٹ بنا کر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بشیر احمد کے حوالے کیا اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے میٹنگ میں ہمیں یقین دلایا کہ انشا اللہ تمام غریبوں میں سرکاری راشن تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرینگے لیکن جب قلعہ عبداللہ میں سرکاری راشن پہنچ کر تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا تو ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے یونین کونسل حبیب زئی ٹو سمیت قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں کے غریبوں اور مستحق افراد کو نذر انداز کرکے راشن کو اقربا پروری اور پسند وناپسند اور سیاسی و قبائلیت کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس تقسیم نے غریبوں کو مذید مایوسی کرکے فاقہ کشی کرنے پر مجبور کر دیا گیالیکن ہم ان غریبوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ ینگے ان کواپنا حق دلانے کیلئے قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے انہوں نے بلوچستان حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کرتے ہوئے ہیں کہا کہ قعلہ عبداللہ میں وبا کرونا وائرس کی وجہ سے جو راشن تقسیم کی ہے کچھ سیاسی اور قبائلی لوگوں نے قلعہ عبداللہ کے غریبوں کا راشن لے لیا انتظامہ خاموش بنے ہوئے ہیں اور سیاسی نظریہ کے مطابق ڈیپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے جو راشن دے ہیں وہ سارے سیاسی جماعتوں کو دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قعلہ عبداللہ یونین کونسل حیب زئی 2 اور قعلہ عبداللہ میں تمام غریب رہ چکے ہیں کسی غریب کو ایک پارسل تک نہیں ملا حکومت اور انتظامہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ جو غریب اور مستحق افراد رہ چکے ہے اس کیلئے فوری طور پر راشن کابندوبست کرکے ان غریبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ورنہ ہم شدید احتجاج کرکے قومی شاہراہ کو بلاک کرینگے۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں