بلوچستان،قلعہ عبداللہ میں 8 سالہ بچے کی ریپ کے بعد درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

جمعہ 9 اکتوبر 2020 23:58

قلعہ عبد اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) قلعہ عبداللہ میں ایک 8 سالہ بچے کی درخت سے لٹکی لاش ملی جسے مبینہ طور پر ریپ کے بعد قتل کیا گیا ۔قلعہ عبداللہ کے اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ کے مطابق 2 روز قبل نامعلوم افراد نے ضلع کے نواحی علاقے کالی داویان میں 8 سالہ انعام اللہ کو ریپ کا نشانہ بنایا اور گلا دبا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بچے کی تلاش 2 روز قبل کو اس وقت شروع کی گئی تھی جب وہ وقتی طور پر مدرسے سے نکلا تھا تاہم واپس نہ مدرسے آیا نہ ہی گھر گیا۔انہوں نے بتایا کہ بعدازاں بچے کی درخت پر لٹکی لاش ملی، جس کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ دو افراد نے اس کا جنسی استحصال کیا۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں