پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ تاریخ ساز اور ملکی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جمعیت علمائے اسلام ضلع قلعہ عبداللہ

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:52

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) جمعیت علمااسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے جنرل سیکرٹری و اپوزیشن رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز خان کاکڑنے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ تاریخ ساز اور ملکی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگاملک کے مسلط وزیراعظم نہ عوام کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ریاست کے مفاد میں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے گزشتہ دو سالوں سے حکومتی کارکردگی زوال پذیری کا شکار ہے۔

حکمرانوں کا ملکی ترقی سے کوئی سروکار نہیں، ملکی معاشی گراف منفی پر چلی گئی وقت اگیا ہے کہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر ان نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے۔ قائد جمعیت اور پی ڈی ایم کے قائدین کا کوئٹہ میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ تاریخ ساز اور ملکی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا پی ڈی ایم کا ملکی سالمیت کو محفوظ اور قائم رکھنے کیلئے ملک گیر احتجاجی مہم چلانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔

تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیںملک کے مسلط وزیراعظم نہ عوام کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ریاست کے مفاد میں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ ملک لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ روز روز کے تجربات سے اسے کمزور نہ کیا جائے گزشتہ دو سالوں سے حکومتی کارکردگی زوال پذیری کا شکار ہے۔ حکمرانوں کا ملکی ترقی سے کوئی سروکار نہیں، ملکی معاشی گراف منفی پر چلی گئی وقت اگیا ہے کہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر ان نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے۔

قائد جمعیت اور پی ڈی ایم کے قائدین کا کوئٹہ میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم کی ملک بھر میں جلسے نااہل حکومت کے خلاف عوامی اگاہی مہم کا حصہ ہے یہ وہ وقت ہے جب قوم مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے متحد ہوکر کر مستقبل کا سوچیں اور پی ڈی ایم کا ساتھ دیکر جمہوریت کیلئے جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریںزرعی ملک میں زرعی اجناس کی قلت نے حکمرانوں کی اصلیت دکھا دی ہے۔

مکے لہرا کر زبردستی حکومت کرنے والوں کو عوام پہچان چکی ہیںپی ڈی ایم جماعتوں کا اتحاد ملکی سالمیت اور وقار کی بحالی کیلئے ہیں۔ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا میں دوست ممالک نے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے ہر شہری کو انکا بنیادی حق دلانے کیلئے، قانون اور آئین کی بحالی کیلئے ملک بھر کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پی ڈی ایم کا ساتھ دے اور 25 اکتوبر کو کوئٹہ جلسہ میں بھرپور شرکت کیا جائے ۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں