اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ کی ہدایت

لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفیسر سے چینی گئی گاڑی برآمد کر لی

جمعرات 21 جنوری 2021 23:01

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ کی ہدایت پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفیسر سے چینی گئی گاڑی برآمد کر لی اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ کے مطابق لیویزفورس نے رسالدار گلاب خان اور حبیب اللہ کی سربراہی میں گلستان کے علاقے پنکی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز پاسپورٹ آفیسر محمد شاہ کاکڑ سے چینی گئی گاڑی برآمد کر لی اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ نے کہا کہ کسی کو بھی امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں د ینگے انتظامیہ اپنے رٹ قائم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں