بلوچستان کمیونٹی سکولز اساتذہ کو مستقل کیا جائے ،صدرمسلم یوتھ آرگنائزیشن بشیرکاکڑ

پیر 31 مئی 2021 20:17

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) بلوچستان کمیونٹی سکولز اساتذہ کو مستقل کیا جائے ،مسلم یوتھ رگنازیشن کی صدر بشیراحمد کاکڑ نیاپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کمیونٹی سکولز اساتذہ 2007 سے بلوچستان کے پسماندہ دور دراز علاقوں میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں فروری 2019 میں بلوچستان اسمبلی کی فلور سے متفقہ طور پر بلوچستان کمیونٹی سکولز اساتذہ کے مستقلی کی قرارداد منظور ہوی لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ان کے مسال حل ہوے نہ ہی مسقلی کی نوٹیفکیشن جاری کیا ان اساتذہ کے ساتھ پہلے ہی سال معاہدہ کیا تھا کہ تین سال کے اندر اندر تمام سکولوں کو بلڈنگ اور تمام اساتذہ کو مستقل کیا جاے گا لیکن تیرہ سال گزرنے کے باوجود بلوچستان کمیونٹی سکولز اساتذہ کو مستقل نہیں کیا اور ابھی تو تقریبا کمیونٹی سکولز کے ایک تہائی اساتذہ اورایج ہورہے ہیں یہ اساتذہ اب دوسرے محکموں میں بھی نہیں جاسکتے کیونکہ ان اساتذہ کے عمر بڑھ رہے ہیں ان اساتذہ نے تیرہ سال پہلے اس امید پر کمیونٹی سکولوں میں پڑھانا شروع کیا تھا کہ ہم مستقل ہوجانگے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک مستقل نہیں ہوے میں بشیراحمد کاکڑ صدر مسلم یوتھ رگنازیشن حکومت بلوچستان وزیراعلی گورنر وزیرتعلیم سکرٹری تعلیم سے اپیل کرتا ہوں کہ ابھی بجٹ انے والا ہے بلوچستان کمیونٹی سکولز اساتذہ کی مستقلی کے لے خصوصی رقم مختص کیا جاے تاکہ ان اساتذہ اور ان کے بچوں کی مستقبل بن جائے۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں