مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے،حاجی آصف چوہان

میاں شہبازشریف اور میاں حمزہ شہباز عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئے ہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 16 مئی 2022 23:29

قلعہ احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حاجی آصف چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے،میاں شہبازشریف اور میاں حمزہ شہباز عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں محمدشہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئے ہیں۔ انشاء اللہ تعالی جلد ہی میاں برادران ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔عنقریب میاں برادران کی قیادت میں اندھیروں کا ملک بھر سے خاتمہ ہو گا اور روشنیوں سے بھرا پاکستان عوام کے سامنے ہو گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں