قلعہ عبداللہ ، ملک غلام سرور خان اچکزئی نے زندگی کی سنہرے ایام وقف کئے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،رہنما عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 2 جون 2022 00:22

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ جب تک ملک کے تمام ادارے ملکی آئین کے تحت اپنے اپنے فریم ورک میں رہتے ہوئے اپناکردارادا،خارجہ اورداخلہ پالیسی عوامی امنگوں کے مطابق نہیں بنایاجاتاملک ترقی خوشحالی کی ڈگرپرگامزن نہیں ہوسکتا حقیقی جمہوریت کی بحالی جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی کے لئے ارواشاد کاکاجی ملک غلام سرور خان اچکزئی نے زندگی کی سنہرے ایام وقف کئے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیافکرباچاخان کے حقیقی معنوں میں باعمل پیروکار رہبرتحریک خان عبدالولی خان کے دست راست ملی مشر اسفندیار ولی خان کے صلاح کارکی حیثیت سے ان کی جہد مشعل راہ ہے پشتون خوا وطن امن خوشحالی کامسکن رہاہے جنگی بیانیہ دیرپامثبت امن نہ دے سکاامن اورجمہوریت ہی ملک کے تمام مسائل کاحل ہے پشتون افغان مہذب سیال پرامن جمہوریت پسندقوم ہے تاریخ گواہ ہے کہ وہ کبھی بھی دہشتگردنہیں رہابلکہ وہ انتہاپسندی دہشت گردی کاشکاررہاہے جائزبرحق موقف سے کبھی دستبردارہوئے اورنہ ہی آئندہ ہونگے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بے پناہ مشکلات رکاوٹوں غیرفطری گٹھ جوڑزئی وخیلی کی بنیادپرنفرتوں کیدیواریں کھڑے کئے گئے انتظامیہ کی طرفداری وجانبداری الیکشن کمیشن کی چھپ سادھ اورجیتے گئے وارڈزکوشکست میں تبدیل کرنے پرقانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں پارٹی ذمہ داران اورکارکنوں پرحملے انہیں زدوکوب کرنیوالوں کوگرفتاراورانہیں قرارواقعی سزائیں دی جائیں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں صوبہ بھر سے کامیاب ہونیوالے اوربالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ اورضلع چمن سی130وارڈزپر نومنتخب کونسلرزکومبارکبادپیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی رکن مرکزی کمیٹی وصوبائی وزیرخوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاضلع قلعہ عبداللہ صدرخان محمد کاکڑمرکزی نائب صدرملک عثمان اچکزئی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدناصراراکین مرکزی کمیٹی سابق سنیٹردادخان ایڈوکیٹ حاجی عبدالجبارکاکڑضلع کوئٹہ کے صدرجمال الدین رشتیاضلع پشین صدرعبدالباری کاکڑتحصیل گلستان صدرمحب اللہ کاکڑگل باران افغان سعداللہ خپلواک ڈاکٹرعبدالجبارملک غلام حیدرنے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدرکاکاجی ملک غلام سرورخان اچکزئی کی 16ویں برسی کے موقع پرباچاخان مرکزپیرعلی زئی کاکاجی برمہ میں ان کی یادمیں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسہ کی صدارت ضلعی صدرخان محمدکاکڑنیکی مقررین نیپارٹی کیسابق صوبائی صدرکاکاجی ملک غلام سرورخان اچکزئی کوانہیں انکی قومی وطنی سماجی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے کہاکہ ارواشادکاکاجی ملک غلام سرور خان اچکزئی شروع دن سے فکرباچاخان فلسفہ عدم تشددسے وابستہ ہوئے اورمرتے دم تک اس پرسختی سے کاربندرہے وہ زئی خیلی کے ناسورسے کوسوں دورقبیلوں کیدرمیان بھائی چارے کیفروغ میں پیش پیش رہے وہ کبھی بھی مفادات ومراعات کے تابع نہ ہوئے وہ ایک خوددارباکردارپاک دامن سیاسی رہنماتھے مقررین نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نفرت سے نفرت کرتی ہے امن خوشحالی ترقی کیلئے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہدپریقین رکھتے ہوئے صوبے کیاولس کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے مقررین نے کہاکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بے پناہ مشکلات اوررکاوٹوں کے باوجودپارٹی کارکنوں کی انتھک محنت اوراولس نے بھروسے اوراعتمادکااظہارکیاانتظامیہ کی جانبداری الیکشن کمیشن کی کوتاہیوں پرچھپ سادھ نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت عمل ہے ضلع قلعہ عبداللہ اورضلع چمن میں جیتے گئے وارڈزکو شکست میں تبدیل کئے گئے جس پرقانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اس سے پہلے مرحوم ملک غلام سرورخان اچکزئی اورپشتون قومی تحریک کے شہدا،اکابرین کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرائی گئیں بعدمیں لنگرتقسیم کیاگیا

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں