عمران خان کا سامنا ، وارداتیوں کا ٹولہ اورکرپشن زدہ پارٹیاں نہیں کر سکتیں،میجر(ر) اسرارالحق

مرضی کے فیصلے کراکے عمران خان کی سیاست کو دبانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 اگست 2022 18:13

قلعہ احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف نارووال کے رہنمامیجر(ر) اسرارالحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہامرضی کے فیصلے کراکے عمران خان کی سیاست کو دبانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ن لیگ ختم ہو چکی اب پاکستانی عوام جاگ اٹھے ہیں اور انہیں اچھے برے کا بخوبی پتہ چل چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پرانے وارداتیوں کا ٹولہ ہے جنہوں نے اپنے ہر دور میں کرپشن کی انتہا کی اب عمران خان کا سامنا ان کے بس کا روگ نہیں پاکستانی عوام بڑے باشعور خصوصا نوجوان طبقہ عمران خان کا شیدائی ہے جو ملک میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے اپنی جانیں فدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

صحافی محمد زاہد صدیقی سے مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ گزشتہ ادوار میں کس کس نے غیر ملکی فنڈنگ لی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی صورت میں ایک محب وطن لیڈر سامنے آیا ہے جس کا سامنا یہ کرپشن زدہ پارٹیاں نہیں کر سکتیں۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں