پشتونخوامیپ زئی وخیلی کی سیاست سے بالاتر ہوکر بلا امتیاز عوامی خدمت پر مامور ہے‘ بعض نام نہاد عناصر جھوٹ پر مبنی منافقانہ سیاست کرکے عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں‘ آنیوالے 2سالوں میں مزید عوامی فلاحی وبہبود کے ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرکے عوام کی تمام بنیادی ضروریات کو پوری کرینگے

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری چےئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئرمین عبدالمجید خان اچکزئی کاعوامی جرگہ سے خطاب

منگل 7 جون 2016 22:56

گلستان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری چےئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کلی عبدالرحمن زئی میں ڈسٹرکٹ ممبر حاجی اکبر کی رہائش گاہ پرعوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ زئی وخیلی کی سیاست سے بالاتر ہوکر بلا امتیاز عوامی خدمت پر مامور ہے، بعض نام نہاد عناصر جھوٹ پر مبنی منافقانہ سیاست کرکے عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

آنیوالے 2سالوں میں مزید عوامی فلاحی وبہبود کے ترقیاتی سکیمات کو تکمیل کرکے عوام کی تمام بنیادی ضروریات کو پوری کرینگے ۔ ماضی میں عوامی خزانے کو شیر مادر کی طرح نوش کرنیوالے آج غیر معیاری منفی سیاست پر اتر آئے ہیں اور الزام تراشی اور جھوٹ کا سہارا لیکر خود کو عوام میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست کی اپنی بلند معیار ہے ہماری سیاست کرسکی کی لالچ کیلئے نہیں ہم نے ایوانوں سے باہر رہ کر بھی بلا تمیز تمام عوام کی خدمت کی اوران کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے تاریخ ساز جدوجہد کرکے قربانیاں پیش کی اور آج ملکی تمام ایوانوں میں رہتے ہوئے اس خدمت کو مزید دوام دیا گیا ہے۔

آج ہمارے غیور عوام پشتونخوامیپ کے نمائندوں کو عوامی خدمت گارکا نام دے چکی ہے کیونکہ پارٹی کے اراکین اسمبلی اپنے عوام کے مابین رہتے ہوئے تمام تر ترقیاتی سکیمات ان کی مرضی اور ضروریات کے مطابق پائے تکمیل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد عناصر سیاست جیسے پاک چیز کو اپنے منفی عزائم کیلئے استعمال کررہی ہے پینے کے صاف پانی کیلئے تعمیر کےئے جانیوالے ڈیمز پر جانا وہاں پر کام کو روکنا عوام دشمنی پر مبنی ہے عبدالرحمن زئی میں نادرا کے سینٹر کو نذر آتش کردیا گیا اور منفی سیاست کے ذریعے دروغ گوہی پر مبنی اخباری بیانات کا سہارا لیکر قوم پر ست پارٹی پر الزام لگایا گیا حالانکہ ہمارے باشعور وغیور عوام اس واقعہ سے بخوبی آگاہ ہے کہ کن عناصر نے عوام دشمنی پر مرتکب اقدام کو اٹھا کر ہمارے عوام پر شناختی کارڈ کے حصول کیلئے دروازے بند کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5ارب روپے تک کے گرڈ سٹیشن تعمیر کیلئے جائینگے جو کہ مختلف تحصیلوں میں تعمیر ہونگے ، علاقے میں گیس کی فراہمی کو منظور کیا گیا اور اس منصوبے پر جلد کام کا آغاز کیا جائیگا پرائمری گرلز مڈل سکول عبدالرحمن زئی کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا جائیگا، مڈل سکول جبار عبدالرحمن زی میں نئے ایڈیشنل رومز تعمیر کےئے جائینگے ، ہائی سکول حاجی فیض اللہ میں ایڈیشنل رومز تعمیر کےئے جائینگے ، کلی داروزئی میں مڈل سکول تعمیر کی جائیگی ۔

اس موقع پر عوام کی جانب سے چےئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی کو شکایت کی گئی کہ ماضی میں حلقے منتخب نمائندوں نے صرف اور صرف کرپشن وکمیشن، اقرباء پروری کو اپنا معیاری سیاست سمجھ کر لوٹ مار میں مصروف رہے حلقے سے منتخب سابق وزیر نے محمود نیکہ روڈ کے نام پرجو کہ 52کلو میٹر پر مشتمل ہے عوامی خزانے سے بھاری رقم نکال کر اسے کاغذی کارروائی تک محدود رکھا اور عبدالرحمن زئی روڈ جو کہ 17کلو میٹر پر مشتمل ہے کیلئے بھی بھاری رقم نکال کو انہیں اپنے جیبوں میں ڈالا گیا ، اسی طرح عبدالرحمن زئی میزئی اڈہ شاہراہ کی تعمیر پر بھی 3بار رقم نکالی گئی ، 3کروڑ نورک سلیمانخیل کے بی ایچ یو کے نام پر نکالے گئی ۔

اسی طرح واٹر سپلائی سکیموں ، بیسک ہیلتھ یونٹس ، سڑکوں وگلیوں کی تعمیر کیلئے کروڑوں اربوں روپے عوامی خزانے سے نکال کر اپنے بینک بیلنسوں اور جائیدادوں کے اضافے میں لگا دےئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کو کمزور نہ سمجھاجائے کیونکہ صبح سویرے جن لائنوں میں وہ کھڑے ہوکر شام تک ووٹ کاسٹ کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے منتخب نمائندے کو ایوان میں اپنی خدمت کیلئے بھیجتے ہیں اگر وہی نمائندہ اس ووٹ کے تقدس کو بھول کر عوام سے منہ پھیرلیتا ہے اور خود کرپشن وکمیشن ،اقرباء پروری اور خرد برد میں لگ جائیں تو اس کا احتساب ہماری غیور عوام کبھی نہیں بھولیں گی ۔

چےئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے عوامی جرگہ کو یقین دلایا کہ جس کسی نے بھی عوامی خزانے کو شیر مادر کی طرح نوش کیا اس کا احتساب ضرور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں